پان تمباکو کا کاروبار کرنا ؟
پان، بیڑی، سگریٹ بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو لوگ پان ،بیڑی ،سگریٹ وغیرہ بیچتے ہیں کیا ان کے لئے ان پیسوں سے حج کرنا جائز ہے؟
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
جواب: پان کھانا جائز ہے اور سگریٹ بیڑی پینا بھی جائز
ہے، گناہ نہیں۔ ان کو بیچنے میں بھی حرج نہیں اور اس کا نفع بھی حلال ہے۔ لہٰذا اس رقم سے حج وغیرہ بھی کرسکتے ہیں۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے:”پان کھاناجائز ہے اور اتنا چونا بھی کہ ضررنہ کرے اور اتنا تمباکو بھی کہ حواس پر اثر نہ ہو (فتاوی رضویہ جلد 24 صفحہ 558 ) واللہ اعلم و رسولہ
دارالافتاء فیضان مدینہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں