مسافر کی نماز

السلام علیکم زید مارواڑ باگرا رہتا ہے اب زید کو سفر کرنا ہے رانی فالنا جو ایک سو کلو مٹر پر ہے اب اس نے نیت یہ کی باگرا سے می سیروھی روکوں گا چاے ناشتہ کے لیے پھر اسکے بعد شیو گنج جاؤنگا کھانا بھی کھاؤنگا اور آرام بھی کرونگا پھر رانی جاؤنگا اب سوال یہ کہ سیروھی می اور شیوگنج مسافر کہلایگا یا مقیم از قلم میر محمد اکبری چھاجالا ====== *وعليكم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*========= *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں زید کا ارادہ سفر کی نیت ایک نہیں ہے جیسا کہ سوال سے واضح ہوتا ہے لہٰذا زید شرعی مسافر نہیں حضرت امیر اہل سنت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس قادری صاحب قبلہ فرماتے ہیں سفر کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ جہاں سے چلا وہاں سے 92 کیلو میٹر کا ارادہ ہو اور اگر 92 کیلو میٹر کے کم کے ارادے سے نکلا وہاں پہنچ کر دوسری جگہ ارادہ (ہے) اور وہ 92 کیلو میٹر سے کم کا راستہ ہے تو مسافر نہیں اور یہ بھی شرط ہے کہ 92 کیلو میٹر کے سفر کا متصل ارادہ ہو اگر یوں ارادہ کیا (بیچ میں کچھ کام کرنا ہے یا رکنا ہے ) پھر جاؤں گا تو یہ متصل ارادہ نہیں ہوا (مسافر نہیں ہوا ) *مسافر کی نماز صفحہ 4* اور ایسا ہی *بہار شریعت حصہ چہارم باب مسافر کی نماز میں ہے* اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر دو سو میل کے (92 سے زیادہ ) ارادے پر چلا مگر ٹکڑے کر کے کہ بیس میل جاکر یہ کام کروں گا وہاں سے تیس میل جاؤں گا وہاں سے پھر پچیس میل تو وہ مسافر نہ ہوا (کہ ایک لخت ارادہ 92 کیلو میٹر )کا نہ ہوا *فتاوی رضویہ قدیم ج 3 صفحہ 667* خلاصہ کلام زید پر قصر نہیں پوری پڑھے گا *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* *تاریخ 17 نومبر 2020 بروز منگل* نوٹ جواب میں دئیے گئے حوالے اپلیکیشن کتب سے ہے لہٰذا حوالہ دیکھنے کے لیے9 صفحہ نمبر بدل سکتے مسئلہ دیکھنے کے لیے آپ ہر کتاب کا جو ہم نے حوالہ دیا ہے باب مسافر دیکھے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598