جس نے تین جمعہ نھیں پڑھا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں جو کہ بکر حکومت ہند اجماع نہ ہونے کی وجہ سے اور لاک ڈاؤن کرونا وائرس کی علت کی وجہ سے بکر سے تین جمعہ ساقط ہو گیا ہے تو بکر پر کیا حکم شرعیہ وارد ہوتے ہیں۔ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ اور بکر پڑھا لکھا بھی ہے۔ المستشفی عزیزم محمد عتیق احمد اشرفی پرتاپ گڑھ ========= *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* ============ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* سوال بھیجنے سے پہلے اچھی طرح پڑھ لیا کریں آپ نے لکھا ہے کہ حکومت ہند کا *اجماع* بلکہ یوں لکھنا تھا اجازت نہیں ہونے کی وجہ صورت مسوئلہ میں بکر نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جمعہ میں حاضر نہ ہو سکا تو اس پر وہ مجبور تھا کہ حکومتی سطح پر جماعت پر پابندی عائد کردی گئی تھی لہٰذا بکر قادر نہ تھا جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں جماعت عاقل، بالغ، حر، قادر پر واجب ہے *بہار شریعت باب جماعت* *واللہ اعلم و رسولہ* *العارض فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* دارالافتاء فیضان مدینہ *تاریخ 29 اگست بروز ہفتہ*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598