کن وقتوں تلاوت کرنا منع
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ طلوعِ آفتاب،غروبِ آفتاب اور زوال کے اوقات میں قرآنِ کریم پڑھ سکتے ہیں؟
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
طلوعِ آفتاب سے لے کر تقریباً بیس منٹ تک، غروبِ آفتاب سے پہلے کے بیس منٹ اور ضحوہ کبریٰ سے لے کر زوالِ آفتاب تک مکروہ وقت ہوتا ہے۔ ان اوقات میں تلاوتِ قرآنِ کریم کرنا، بہتر نہیں ہے۔بہتر یہ ہے کہ ذکر و اذکار کئے جائیں۔البتہ اگر کسی نے ان اوقات میں تلاوت کرلی تو وہ گناہگار نہیں۔
بہارِ شریعت میں ہے: ”ان اوقات میں تلاوتِ قرآنِ مجید بہتر نہیں، بہتر یہ ہے کہ ذکر و دُرود شریف میں مشغول رہے۔“
(بہارِ شریعت، جلد1، صفحہ 455، مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم ورسولہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
تاریخ 23 ستمبر 2021 بروز جمعرات
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں