مدینہ منورہ کی جانب استنجا کرنا کیسا؟
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسۂلہ کے جواب میں کہ زید کہتا ہے کہ مدینہ منورہ کی جانب منہ کر کے پیشاب کر سکتے ہیں مدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع فراہم کیجئے ناچیز محمد جمال الدین اکبری *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* سیدنا ابوسہلہ سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، احمد( بن صالح امام ابو داؤد کے استاد) کہتے ہیں کہ وہ(سائب رضی اللہ عنہ) اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے ہیں) اُن سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک قوم کی امامت کی اس نے قبلہ کی طرف تھوکا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف دیکھ رہے تھے جب وہ نماز سے فارغ ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آئندہ سے وہ امامت نہ کرائے۔ اس کے بعد اس نے پھر امامت کا ارادہ کیا تو لوگوں نے منع کر دیا اور اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول سے مطلع کیا تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ہاں میں نے منع کیا ہے) ابوسہلہ کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ تو نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف پہنچائی ہے ۔
سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 479 نماز کا بیان :
مسجد میں تھوکنا مکروہ ہے۔ ( الراوي: السائب بن خلاد المحدث:الألباني - المصدر: صحيح أبي داود - الصفحة أو الرقم: 481خلاصة حكم المحدث: حسن ) جب کعبہ کی طرف تھوکنا منع ہے اور یہ بے ادبی ہے تو اسی طرح مدینہ منورہ کی جانب تھوکنا بھی بدرجہ اولی منع ہے نہ کہ پیشاب کرنا یہ تو سخت بے ادبی ہے مدینہ منورہ کا ادب جنتا کعبہ کا ہے اتنا ہی مدینہ منورہ کا بھی ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ ادب لازم ہے سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ نے کیا خوب فرمایا *حاجیوں آوں شہنشاہ کا روضہ دیکھو*
*کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو*
لہٰذا زید کا کہنا صحیح نہیں *واللہ اعلم و رسولہ*
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی*
تاریخ 9 ستمبر 2020 بروز بدھ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں