مردہ کو گالی دینا کیسا ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد سلام عرض یہ ہے کہ کسی کی مردہ ماں کو گالی دینا کیسا ہے،جب کہ گالی دینے والا عالم وقاری بھی ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے جمال الدین اکبری راجستھان ======== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* ========== *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* گالی دینا زندہ یا مردہ دونوں کو حرام ہے یہاں تک کہ کفار کو بھی گالی دینےسے منع کیا گیا ہے *قال اللہ تعالٰی* اور انھیں گالی نہ دو وہ جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں کہ وہ اللہ کی شان میں بے ادبی کریں گے الخ *قرآن مجید سورتہ 6 آیت 108* بخاری شریف میں ہے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو یعنی غلام کو برا بھلا کہا تھا اور اس کی ماں کی غیرت دلائی (گالی دی ) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو معلوم ہوا تو فرمایا اے ابو ذر ? تونے اسے ماں کے نام سے غیرت دلائی بیشک تجھ میں ابھی کچھ زمانہ جاہلیت کا اثر باقی ہے الخ *بخاری رقم الحدیث 31* حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مسلمان کو گالی دینے سے آدمی فاسق ہو جاتا ہے الخ *بخاری رقم الحدیث 48* اور سوال میں ہے کہ وہ عالم اور قاری بھی ہے تو ایسے شخص کو عالم کہنا ہی غلط ہے عالم وہ ہے جو اللہ سے ڈرتا ہے اور کسی مسلمان کو بے جا تکلیف نہیں دیتا، *قال اللہ تعالٰی* اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہے الخ *قرآن مجید سورتہ 35 آیت 28* شخص مذکور جاہل بے باک ہے فاسق و فاجر ہے اپنی حرکتوں سے باز آئے اور توبہ کرے *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *العارض فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* تاریخ 26 اگست 2020 بروز بدھ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598