مومن کی حرمت کعبہ سے بھی زیادہ

وبرکاتہ علماء اہلسنت کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا ایسی کوی حدیث شریف ہے جس میں رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے میرا مومن امتی کعبہ سے افضل ہے مہربانی کرکے جلد جواب عنایت فرما دیں سایل محمد علی کانپور[] دارالافتاء فیضان مدینہ: *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* اصل حدیث اس طرح ہے عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا، اور آپ ﷺ یہ فرما رہے تھے: تو کتنا عمدہ ہے، تیری خوشبو کتنی اچھی ہے، تو کتنا بڑے رتبہ والا ہے اور تیری حرمت کتنی عظیم ہے، لیکن قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، مومن کی حرمت (یعنی مومن کے جان و مال کی حرمت) اللہ تعالیٰ کے نزدیک تجھ سے بھی زیادہ ہے، اس لیے ہمیں مومن کے ساتھ حسن ظن ہی رکھنا چاہیئے ۔ ابن ماجہ رقم الحدیث 3932 *واللہ اعلم و رسولہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* *دارالافتاء فیضان مدینہ*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598