اشاعتیں

اولیاء کرام سے مدد

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اس طرح دعا مانگنا کیسا ہے یا غوث اعظم ہماری مدد فرمائیے آپ سب کی مشکلوں کو آسان کرنے والے، میرے کہنے کا مطلب یہ ہے ڈارک بے واسطہ دعا مانگنا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ،  المستفتی محمد شعیب رضا قادری وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ  اس طرح دعا مانگنا اگر نیت یہ ہو کہ اولیاء کرام اللہ تعالٰی کی دی ہوئی طاقت سے ہماری مدد کرتے ہیں تو یہ جائز ہے  یہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے جیسا کہ سورۃُ التحریم پارہ 28 کی آیت 4 میں اللّٰہ تعالیٰ کا فرمان ہے: فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ(۴) (پ۲۸،التحريم:۴) تو بیشک اللّٰہ ان کا مددگار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں۔ حدیث شریف میں حضرت سیّدُنا عتبہ بن غزوان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور پُر نورسیّدُ العالمین ...

عقیقہ میں سر منڈنا

سوال کیا عقیقہ کرنے کے بعد بچے کے سر کے بال کاٹنا ضروری ہے  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  جس طرح عقیقہ کرنا سنت ہے اسی طرح جانور ذبح کرنے کے بعد بچے کا سر مونڈنا سنت مستحب ہے جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کیا اور فرمایا!  فاطمہ!  اس کا سر مونڈ دو اور اس کے بال کے برابر چاندی صدقہ کرو الخ  (جامع الترمذی رقم الحدیث 1519 ) اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ بچے کا سر منڈنا قولی سنت ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ بچے کے عقیقہ میں اگر ایک ہی بکری ذبح کرے تو جائز ہے  ہمارے یہاں گجرات میں اکثر عقیقہ بچے کے پیدائش پر نہیں کرتے ہیں بلکہ جوان ہونے کے بعد کرتے ہیں یہ صرف مستحب ہے لہٰذا اگر جوان ہونے کے بعد کرتے ہیں تو سر منڈانا ضروری نہیں مباح ہے  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 13 فروری 2023  دھن باد گجرات

نابالغ بچہ کی اذان

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام نابالغ بچہ کی اذان کا حکم کیا ہے جبکہ بچہ اذان دینا جانتا ہوں کچھ حضرات بچوں کو اذان نہیں دینے دیتے ہیں کہ تمہاری اذان نہیں ہوتی جواب عنایت فرمائیں حوالے کے ساتھ ساںٔل محمد علی سانواں  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  حدیث میں ہے تم میں سے جو زیادہ بہتر ہو وہی اذان کہیں  (آبی داؤد )  لڑکا اگر سمجھدار صاحب عقل و تمیز ہے جس کی آواز پر لوگوں کو اعتماد ہو تو وہ اذان کہہ سکتا  (فتاوی ادارہ شرعیہ جلد اول ) نابالغ اگر عاقل ہے اور اس کی اذان!  اذان سمجھی جائے تو جائز ہے  (فتاوی رضویہ جلد پنجم ) (درمختار ردالمتار جلد دوم صفحہ 99 ) میں ہے قریب البلوغ بچے کی اذان بلا کراہت جائز ہے ) تنویر الابصار کتاب اذان میں ہے اس سے مراد عاقل بچہ ہے اگرچہ قریب البلوغ نہ بھی ہو بعض نے کہا کہ بچے کی اذان مکروہ ہے لیکن یہ ظاہر الروایہ کے خلاف ہے  خلاصہ یعنی لڑکا سمجھدار ہو اور اذان و نماز کے وقت کی پہچان رکھتا ہو اور الفاظ بھی درست ہو ایسے لڑکے کے اذان دینے میں کوئی حَرَج نہیں اور اقام...

خطبہ میں عصا پکڑنا تحقیق

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ امام کا خطبہ جمعہ کے وقت ہاتھ میں عصا پکڑنا کیسا ہے زید کہتا ہے کہ سنت ہے اور بکر کہتا ہے کہ مکروہ ہے زید کی دلیل حدیث آبی داؤد ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ ایک عصا یا کمان پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے الخ (حدیث نمبر 1096 ) زید اور بکر میں سے کس کا قول صحیح ہے جواب عنایت فرمائیں سائل اسلم دین محمد وڑگاما ماتھک گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں زید کی بیان کردہ حدیث صحیح ہے مگر اس حدیث سے عصا پکڑنا سنت ثابت نہیں ہوتا زمانہ نبوی میں جمعہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ منافق بھی پڑھتے تھے لہذا منافقین کو یاد دلانے کے لیے لاٹھی یا کمان یا تلوار پکڑتے تھے جیسا کہ درمختار ردالمتار جلد دوم باب جمعہ صفحہ 276 میں ہے امام کھڑا ہو جبکہ تلوار اس کے بائیں ہاتھ میں ہو جبکہ وہ اس پر ٹیک لگائے ہوئے ہو الخلصہ میں ہے کہ یہ مکروہ ہے کہ وہ تیر یا کمان یا عصا پر ٹیک لگائے! !! درمختار ردالمتار کی شرح تنویر الابصار جلد دوم کتاب الصلاۃ میں ہے کہ کہا گیا ہے کہ اگر تم اسلام سے پھر...

ٹیسٹ ٹیوب جانور؟

السلام وعلیکم حضرت میرا ایک سوال ہے کہ کیا گائے یا بھینس کو مصنوعی طور پر حمل کروانا جائز ہے، یعنی اسے بیل یا بھینس کے پاس نہ لے جائیں اور ڈاکٹر سے اس کا بیج لگائیں اور اس کا دودھ پی لیں۔ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں انسان ہوں یا جانور اسلام نے سب کے حقوق کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے یہ فعل انسان کے لئے حرام و ناجائز ہے البتہ عذر کی وجہ سے اس فعل کو کرنے میں کچھ شرائط کے ساتھ گنجائش ہے اب جانور کے لیے حکم یہ ہے کہ بغیر عذر اس فعل کو کرنا مکروہ ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ہی فعل انسان کے لئے حرام اور جانور کے لیے مکروہ کیوں؟  انسان کے لئے حرام اس لئے ہے کہ عورت کا رحم اس کے شوہر کے لیے محل زرع ہے نہ کہ غیر کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس کے لیے یہ حلال نہیں کہ اس کا پانی دوسرے کی کاشت کو سیراب کرے  (شرح صحیح مسلم جلد سوم صفحہ 939 )  یعنی اس طرح کرنے سے نسل انسانی کا پتہ نہیں چلے گا کہ یہ بچہ...

عادت سے پہلے حیض بند ہو؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎  میرا یہ سوال ھے عورت کو جو دن آتے ھیں 7 دن ھوتے ھیں کسی کا خون 3 دن تک آتا اب وہ غسل کر کے نماز تلاوت کر سکتی ھے یا 7دن پورے کرے جواب عطا فر ما دیں شکریہ  محمد طاہر کہروڑپکا وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں  عورت کو حیض آنا کبھی عادت کے مطابق ہو اور کبھی عادت کے خلاف ہو جائے اور کم از کم مدت سے کم پر خون ختم ہو تو وضو کرے گی اور نماز پڑھے گی تنویر الابصار جلد اول میں ہے کم از کم مدت سے کم پر وہ خون ختم ہو گیا تو وضو کرے گی اور نماز پڑھے گی  (تنویر الابصار جلد اول صفحہ 640 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 1 جنوری 2023

بینک سے سود لینا اور کافر سے سود لینا؟

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلے میں کہ ہندوستان کی بینک جس کے مالک کافر ہے اس کا سود لینا کیسا ؟ اور  ہندوستان کی وہ بینک جس کے مالک مسلمان ہے اس سے سود لینا کیسا ؟ اور کافر سے سود لینا کیسا ؟ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  سود تو ہر حال میں حرام ہے اگرچہ کافر سے لیا جائے  اللہ تعالٰی فرماتا ہے  فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرۡبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ‌ۚ وَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَلَـكُمۡ رُءُوۡسُ اَمۡوَالِكُمۡ‌ۚ لَا تَظۡلِمُوۡنَ وَلَا تُظۡلَمُوۡنَ ۞ ترجمہ: اگر ایسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) خدا اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تیار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود چھوڑ دو گے) تو تم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے جس میں نہ اوروں کا نقصان اور تمہارا نقصان(سورتہ 2 آیت 279 )  سود کسی بھی حال میں کسی سے بھی لینا جائز نہیں البتہ ہندوستان کے کفار حربی ہیں اور حربی و مسلمان کے درمیان سود نہیں جیسا کہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی رحمت اللہ علیہ ف...