علماء کی توہین حرام ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام  مفتیان عظام و محقق اسلام
مسئلہ ذیل میں
کہ زید اور بکر میں کسی بات پر بحث ہو رہی تھی
 تو زید نے کہا کہ آج کے ہمارے سنی علماء پیچھے جلتے ہیں اور ان کا نظرانہ آگے آگے چلتا ہے تو سنی علماء کی گردن کاٹ دیں
وہاں پر  عبداللہ بیٹھا تھا تو عبداللہ نے زید کو روکا اور کہا کہ آپ پر توبہ لازم ہے کیوں کہ اس جملہ میں ہمارے سنی علماءکرام۔  کی توہین ہے 
آور زید نے توبہ نہیں کیا اور کہا کہ میرا سر کٹ جائے تو بھی توبہ نہیں کرونگا  تو اس صورت میں زید پر توبہ لازم ہو گا يا نہیں
 آور عبد اللہ نے اسی محفل میں تجدیدِ ایمان بھی احتیاطاً کر لیا فقط و السلام 
سائل محمد صادق اویسی 
فرخ آباد یو پی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
زید کہنا مطلق ہے جو کہ غلط ہے سارے سنی علماء ایسے نہیں ہوتے یہ علماء ہی ہے جو اس قوم کو ماں کی گود سے لے کر لحد تک اور اس کے بعد بھی ہر نماز میں قوم کی بھلائی کی دعائیں کرتے ہیں لوگ ہمیشہ علماء کے محتاج ہیں علماء لوگوں کے محتاج نہیں ہے اگر علماء ایک دن سب نے اتحادی کر دیا تو  جو جاہل لوگوں کی سمجھ میں آجائے گا کہ ان کا جنازہ پڑھانے والا کوئی نہیں ہوگا حدیث میں ہے    کہ   تو صبح اس حال میں کر  تو عالم  یا متعلم ہو  یا عالم کی باتیں سننے والا یا عالم کا محب اور پانچواں نہ ہونا ہلاک ہو جائے گا  (الملفوظ صفحہ 284 ) 
 یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ علماء سوء بھی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ زید سارے سنی علماء پر اعتراض کرے لہٰذا زید سخت گنہگار مستحق عذاب ہے اگر یہ الفاظ علماء کے علم کی وجہ کہے تو کفر ہے کہ علم کی توہین کفر لہٰذا زید توبہ کرے اور تجدید نکاح بھی کرے واللہ اعلم و رسولہ 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
تاریخ 15 اکتوبر 2022

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598