اشاعتیں

اگست, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ناجائز مال کی خرید و فروخت فتوی 606

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ کسی شخص کو کسی میل کمپنی یا گوڈاون کی مینیجر سے سیٹنگ کر کے کم دام میں زیادہ مال خریدنا  اور مینیجر کا کم دام میں اس شخص کو زیادہ مال بیچنا کیسا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں اس طرح مینیجر سے مال خریدنا جائز نہیں کہ مینیجر مالک کے ساتھ دھوکہ کر رہا ہے اور گناہ کے کام مدد کرنا بھی حرام ہے اللہ تعالٰی فرماتا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرو نیکی اور تقوی کے کاموں میں اور باہم مدد نہ کرو گناہ اور زیادتی پر (سورتہ المائدہ آیت 2 )  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 30 اگست 2022

ٹیوی کے جواز کا فتوی 605

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ ٹیوی چینل پر  دینی پروگرام کرنے کا سب سے پہلے جائز کس نے کہا یعنی ویڈیو کے ذریعے دین کا کام کرنے کو سب سے پہلے جائز کسی نے کہا اور پھر یہ فتنہ دعوتِ اسلامی اور سنی دعوتِ اسلامی میں بھی آ گیا جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  ٹیوی پر پروگرام کے جائز کا فتوی کس نے دیا میری یادداشت کے مطابق یہ فتوی سب سے پہلے شیخ الاسلام حضرت سید مدنی میاں صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے دیا اور اس کے بعد علماء کی کثیر جماعت نے ان کے فتوی کی تائید کی سائل نے اس کو فتنہ لکھا جو کہ درست نہیں فتنہ تو اس کے استعمال کرنے والے پر ہے وہ اگر صحیح استعمال کرتا ہے تو ٹھک ہے اور اگر غلط استعمال کرتا ہے تو وہ خود ہی فتنہ میں مبتلا ہو رہا ہے  قصور اس کا ہے نہ کہ ٹیوی کا مسلمانوں کو چاہے کہ وہ حالات زمانہ کے مطابق جہاں شرعی گنجائش ہو اس پر عمل کرے اور اندھی...

ناجائز پروگرام میں میں اسٹیج لگانا فتوی 604

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ مسلمان کو فلم شوٹنگ میں اسٹیج لگانا اور ڈیکوریشن کرنا اور اس سے کرایہ وصول کرنا از روع شرع کیسا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ اس جگہ پر  اسٹیج وغیرہ لگنا حرام ہے اللہ تعالٰی فرماتا ہے نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے  (سورت 5 آیت 2 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 28 اگست 2022

ناجائز پروگرام میں میں اسٹیج لگانا فتوی 604

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ مسلمان کو فلم شوٹنگ میں اسٹیج لگانا اور ڈیکوریشن کرنا اور اس سے کرایہ وصول کرنا از روع شرع کیسا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ اس جگہ پر  اسٹیج وغیرہ لگنا حرام ہے اللہ تعالٰی فرماتا ہے نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے  (سورت 5 آیت 2 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 28 اگست 2022

بچوں کو صف سے ہٹانا فتوی 603

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے با رے میں  ایک سات آٹھ سال کا بچہ جو نا بالغ ہے لیکن عقلمند ہے با جماعت نماز پڑھ رہا ہے  اور پیچھے ایک آدمی آیا اس بچے کو وہاں سے ہٹا کر اسی جگہ کھڑا ہو گیا اور وہاں نماز پڑھی  تو کیا اسطرح نماز پڑھنا صحیح ہے جواب عطا کریں بڑی مہربانی  بشیر احمد اکبری سمی پاٹن گجرات  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  اس طرح کرنا غلط ہے   *مفتی امجد علی اعظمی* رحمت اللہ علیہ فرماتے اکیلا مقتدی اگرچہ لڑکا ہو امام کے برابر دہنی جانب کھڑا ہو الخ  (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 588 ) البتہ صف کی ترتیب یہ ہونی چاہیے پہلے مردوں کی صف ہو پھر بچوں کی اگر بچہ تنہا ہو تو مردوں کی صف میں داخل ہو جائے (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 590 )  صف کو خالی رکھنا مکروہ تحریمی ہے صورت *مسئولہ* علامہ عبد الستار حمدانی فرماتے ہیں اگر کسی صف میں آٹھ نو برس کا  نابالغ  بچہ تنہا کھڑا ہو گیا ہے یعنی مردوں کی صف کے بیچ میں کوئ...

جس جانور کے ساتھ بدفعلی ہو اس کا حکم فتوی 602

سوال جس جانور کے ساتھ کسی نے بدفعلی کی تو اس جانور کا کیا حکم ہے  اس کے گوشت اور دودھ کا کیا حکم ہے اور اس سے پیدا ہونے والے بچے کو اپنے کام میں لا سکتے ہیں؟ سائل محمد اسماعیل قادری مالیاں موربی گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں اس جانور کا گوشت یا دودھ کھانا منع ہے بلکہ ایسے جانور کو قتل کرنے کا حکم ہے جیسا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چوپائے سے صحبت کرے اسے قتل کر دو اور جانور کو بھی اس کے ساتھ قتل کر دو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ جانور کا کیا قصور ہے؟ فرمایا میں نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہیں سنا لیکن میں خیال کرتا ہوں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ناپسند فرمایا کہ اس کا گوشت کھایا جائے یا اس سے نفع اٹھایا جائے حالانکہ اس کے ساتھ یہ حرکت کی جا چکی ہے!  اس حدیث کی شرح میں حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں اسے (جانور ) کو مار کر جلا دینا یا دفن کر دینا ہے اور یہ جانور کا قتل اس ل...

مسجد میں کتا گھس جائے تو؟ فتوی 601

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے  میں کہ اگر مسجد یا مدرسہ  یا گھر  کے  اندر کتا داخل ہو جائے  تو کیا وہ جگہ ناپاک ہو جاتی ہے اب اس جگہ کا دھونا ناضروری ہو گیا ہے اگر کسی نے بغیر دھوے  اس جگہ پر نماز پڑھی تو نماز ہوگی یا نہیں ہوگی جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی  بشیر احمد اکبری گجرات وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ  مسجد یا گھر میں صرف کتا آجائے تو زمین ناپاک نہیں ہوتی  روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کتے مسجد میں آتے جاتے تھے لیکن صحابہ اس کی وجہ سے مسجد نہ دھوتے تھے  (بخاری رقم الحدیث 173 ) اس حدیث سےمعلوم ہورہا ہے کہ کتے کا جسم سوکھا ہو یا گیلا نجس نہیں اور اس کے مسجد میں آجانے کی وجہ سے زمین گندی نہ ہوگی، ہاں کتے کا لعاب ناپاک ہے یا کتانجاست میں بھیگا ہو تب اس کا جسم ناپاک۔خیال رہے کہ اس حدیث میں اسلام کے ابتدائی حالات کا ذکر ہے۔جب مسجد نبوی...

کھیل کے سامان کی خرید و فروخت فتوی 600

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ مسلمان کو پھٹبول ہانکی کرکٹ و کیرم بورڈ وغیرہ ان کھیلوں میں استعمال ہونے والی چیزوں  کی تجارت کرنا کیسا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ کے دو پہلو ہے ایک صرف کھیل کود کے لئے ہو دوسرا نیت یہ ہو کہ ورزش ہو اور صحت اچھی رہے پہلی صورت میں کرکٹ پھوٹبال اور ہانکی وغیرہ کھیلنا جائز نہیں اور اس کے لیے ان چیزوں کا خریدنا بھی جائز نہیں اور دوسری صورت میں جائز ہے مگر کیرم بورڈ سے کھیلنا ناجائز ہے تو اس کو فروخت کرنا بھی جائز نہیں اصل معاملہ نیت پر ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمھارے اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا الخ  (صحیح البخاری رقم الحدیث 1 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن...

پیر اور والدین میں مرتبہ کس کا فتوی 599

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ علامہ مولانا مفتی جاوید علی صاحب قبلہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں ماں اور باپ کا مرتبہ بلند ہے یا پیر صاحب قبلہ کا مقام بلند قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی جواب کا منتظر عبد الطیف اکبری مقام پوسٹ چاجالا ضلع جالور راجستھان بھارت وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق پیر صاحب کا ذکر نہ تو قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں اور والدین کے لئے نص موجود ہے اللہ تعالٰی فرماتا سورة 17 آیت 23 وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ وَبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا‌ ؕ اِمَّا يَـبۡلُغَنَّ عِنۡدَكَ الۡكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوۡ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوۡلًا كَرِيۡمًا‏ ۞  ترجمہ: اور تمہارے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سواء کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی (کرتے رہو) ، اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اف تک نہ کہنا اور...

مسجد میں چراغ فتوی 598

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ عرض یہ کی کعی لوگ مسجد کی محراب میں بھی ومسجد کے اندر چراغ کرتے ہیں شریعت میں اسکے بارے میں کیا حکم ہے کیا چراغ مسجد میں کر سکتے ہیں یا نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عطا فرمائے محمد عثمان قادری وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب باللہ توفیق   اب فی زمانہ مساجد میں چراغ کی ضرورت نہیں ہے کہ اب بجلی سے روشنی ہوتی ہے لہاذا اب چراغ جلانا فضول ہے بغیر حاجت کے چراغ جلانا منع ہے اللہ تعالی فرماتا ہے  يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ خُذُوۡا زِيۡنَتَكُمۡ عِنۡدَ كُلِّ مَسۡجِدٍ وَّكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا وَلَا تُسۡرِفُوۡا‌ ۚ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ  ۞ ترجمہ: اے اولادِ آدم ! ہر عبادت کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو، اور کھاؤ اور پیو اور فضول خرچ نہ کرو، بیشک اللہ فضول خرچ کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا  ؏(سورة 7 آیت1 3)اور اللہ تعالی فرماتا ہے  القرآن -  وَاٰتِ ذَا الۡقُرۡبٰى حَقَّهٗ وَالۡمِسۡكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِ وَلَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِيۡرًا ۞ ترجمہ: اور رشتہ داروں، اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ان کو دیتے رہو، اور اسراف ا...

مسجد میں چراغ فتوی 598

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ عرض یہ کی کعی لوگ مسجد کی محراب میں بھی ومسجد کے اندر چراغ کرتے ہیں شریعت میں اسکے بارے میں کیا حکم ہے کیا چراغ مسجد میں کر سکتے ہیں یا نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عطا فرمائے محمد عثمان قادری وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب باللہ توفیق   اب فی زمانہ مساجد میں چراغ کی ضرورت نہیں ہے کہ اب بجلی سے روشنی ہوتی ہے لہاذا اب چراغ جلانا فضول ہے بغیر حاجت کے چراغ جلانا منع ہے اللہ تعالی فرماتا ہے  يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ خُذُوۡا زِيۡنَتَكُمۡ عِنۡدَ كُلِّ مَسۡجِدٍ وَّكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا وَلَا تُسۡرِفُوۡا‌ ۚ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ  ۞ ترجمہ: اے اولادِ آدم ! ہر عبادت کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو، اور کھاؤ اور پیو اور فضول خرچ نہ کرو، بیشک اللہ فضول خرچ کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا  ؏(سورة 7 آیت1 3)اور اللہ تعالی فرماتا ہے  القرآن -  وَاٰتِ ذَا الۡقُرۡبٰى حَقَّهٗ وَالۡمِسۡكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِ وَلَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِيۡرًا ۞ ترجمہ: اور رشتہ داروں، اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ان کو دیتے رہو، اور اسراف ا...

نماز میں لاوڈ اسپیکر کا حکم فتوی 597

مسافر امام نے چار پڑھا دی فتوی 596

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علماۓ دین مفتیان متین اس مسٸلہ میں کہ ماہ محرم کے پہلے عشر میں کچھ لوگ گوشت نہیں کہاتے اب حکم شرع کیا ہے؟کھاسکتے ہیں یا نہیں؟ نہیں کھانے کوٸی دلیل ہے؟ اور ایک مسٸلہ یہ کہ مسافر امام مقیم لوگوں کی امامت کررہاہے اور مسافر امام کو چار رکعت والی نماز دو رکعت پڑوانا تھا لیکن امام کو تیسری رکعت میں یاد آیا کہ دو رکعت پڑہانا تھا لیکن امام نے چار رکعت مکمل کرکے آخر میں سجدہ سہو کیا تو کیا اس سے نماز ہوگٸی یا نہیں ؟ مقتدیوں کی نماز کا حکم کیا ہے ہوٸی یا نہیں ؟ الساٸل عارف اللہ قادری ۔ چتور ضلع،آندرھرا پردیش،انڈیا۔۔۔ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق محرم کے مہینے میں کسی وقت بھی گوشت کھانا منع نہیں ہے حلال چیزیں کسی بھی وقت کھا سکتے ہے ; مسافر امام نے بھولے سے چار رکعت پٹھا دی اور دوسری رکعت میں قعدہ بھی کیا تھا تو اس صورت میں مسافر امام اور مقیم مقتدیوں کا الگ الگ حکم ہوگا مسافر امام کا حکم یہ ہوگا کہ اس کے فرض ادا ہوجائں گے مگر سجدہ سہو لازم  مقتدیوں کا حکم یہ ہوگا کہ ان کی نماز باطل ہو گئی کیونکہ اقتداء کے لئے صحیح...

وہابی کی اذان کا جواب؟ 595

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسںٔلے کے بارے میں کہ وہابی کی اذان میں  حضور  کے نام کے بعد  درود شریف  پڑھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں   حوالے کے ساتھ ساںٔل  محمد سلطان احمد ممبئی وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  وہابی کی اذان، اذان نہیں مگر اسلم جلالت پر کلمہ تعظیم اور نام رسالت پر درود شریف پڑھیں گے امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اسلم جلالت پر کلمہ تعظیم اور نام رسالت پر درود شریف پڑھیں گے اگرچہ یہ اسمائے طیبہ کسی کی زبان سے ادا ہوں مگر  وہابی کی اذان، اذان میں شمار نہیں جواب کی حاجت نہیں! (فتاوٰی رضویہ جلد پنجم صفحہ 421 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 3 اگست 2022