صدقہ فطر میں کہا کا اعتبار ہوگا؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہیں معزز علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال ہے ایک نوجوان ہے اس کی شادی ہو گئی اور وہ سعودی رہتا ہے اس کا لڑکا انڈیا میں ہیں تو پوچھنا یہ ہے جو سعودی میں ہیں وہ اپنا فطرہ ادا کرنا چاہتا ہے سعودی کے اعتبار سے نکالے گا یا انڈیا کے اعتبار سے اور اس کا لڑکا انڈیا میں ہیں باپ سعودیہ میں ہیں ہے تو بچے کا فطرہ کہاں کے اعتبار سے نکالا جائے گا جواب عنایت فرمائیں قرآن و حدیث کی روشنی میں میں محمد شبیر رضا کٹیہار بہار
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں صدقہ فطر میں سعودیہ کا اعتبار ہوگا
اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں حضرت فقہ ملت مفتی جلال الدین امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں بچے اور زیورات جبکہ وطن میں ہیں تو صدقہ فطر کے گیہوں میں ممبئی کی قیمت کا اعتبار کرنا ہوگا اور زیورات میں وطن کی قیمت کا ( فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ 511 ) خلاصہ زید اور اسکے نابالغ بچے کا فطرہ سعودی کے حساب سے ہوگا اور زیورات اگر ہے تو اس میں اعتبار وطن کا ہوگا
واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 9 مئی بروز پیر 2022
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں