جو اپنی بیوی کو پردہ کا حکم نہ دے
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جو شوہر اپنی بیوی کو پردے کا حکم نہ دے ان کے لیے کیا وعیدین ہیں اس حوالے سے تحریری فتویٰ عنایت فرمائیں المستفتی ذیشان مدنی*
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
جو شوہر اپنی بیوی کو پردہ کا حکم نہ دے اور بیوی کی بے پردگی پر راضی ہو ایسا شخص فاسق ہے شوہر پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیوی کو پردہ کا حکم دے قال اللہ تعالٰی ۔
القرآن - سورۃ نمبر 66 التحريم
آیت نمبر 6
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَاَهۡلِيۡكُمۡ نَارًا وَّقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَةُ عَلَيۡهَا مَلٰٓئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعۡصُوۡنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمۡ وَيَفۡعَلُوۡنَ مَا يُؤۡمَرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اے ایمان والوف 2 تم اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو (دوزخ کی) اس آگ سے بچاؤ کہ جس کے ایندھن آدمی (یعنی کافر) اور پتھر (یعنی بت وغیرہ) ہیں جس پر سخت تند خو فرشتے مقرر ہیں جو اللہ کا حکم نہیں ٹالتے اور جو کچھ ان کو حکم دیا جاتا ہے اس کو (فورا ) بجا لاتے ہیں۔
حضرت امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں یاد رکھے خاوند اپنی بیوی کا باپ اپنے بچوں کا اور ہر شخص اپنے اپنے ماتحتوں کا ایک طرح سے حاکم ہے اور ہر حاکم سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں بروز محشر باز پرس ہوگی چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم سب اپنے متعلقین کے سردار حاکم ہو اور حاکم سے روز قیامت اسکی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے (پردے کے بارے میں سوال جواب صفحہ 62 بحوالہ صحیح بخاری ) جو مرد اپنی بیوی کی بے پردگی پر راضی ہو اور قدرت کے باوجود بے پردگی سے منع نہ کرے وہ فاسق اور دیوث ہے حدیث میں ہے دیوث جنت میں داخل نہ ہوگے امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں دیوث سخت احبث فاسق (ہے ) اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اسے امام بنانا حلال نہیں اور اس کے پیچھے نماز پڑھنی گناہ اور پڑھی تو پھیرنا واجب ( فتاوی رضویہ جلد 6 صفحہ 583 ) واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 15 مئی بروز اتوار 2022
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں