نیاز کرنے کا افضل طریقہ

آج ہمارے سنی بھائی ہزاروں روپیہ نیاز پر خرچ کرتے ہے اور لوگوں کھلاتے ہے مگر اس کا ثواب کم لیکن ہم آج وہ طریقہ بتاتے ہے تاکہ آپ کی نیاز کا ثواب بہت زیادہ ملتا رہے نیاز کسی بھی ولی کی ہو اس نیاز کے روپیہ سے کسی طالب علم کی مدد کر دو اس کا ثواب ان ولی اللہ اور آپ کو بھی بہت زیادہ ملتا رہے گا اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمت اللہ علیہ فرماتے ہے ( طالب علم پر خرچ کرنا ) ستر گناہ ثواب کی زیادہ امید ہے بطور کھانا کھلانے یا باٹنے  میں ایک کے دس ہیں اللہ فرماتا ہے  مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِہَا (سورت نمبر 6 آیت 160) ترجمہ جو ایک نیکی لائے تو اس کے لیے اس جیسی دس ہیں (قرآن)۔ اور طالب علم دین کی اعانت میں کم سے کم ایک کے سات سو ہے اللہ فرماتا ہے            مَثَلُ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنۡۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِیۡ کُلِّ سُنۡۢبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍ ؕ وَ اللّٰہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ  وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۔ سورتہ نمبر 2     ۲۶۱﴾   ترجمہ ان کی کہاوت جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں (ف۵٤۷) اس دانہ کی طرح جس نے اگائیاں سات بالیں (ف۵٤۸) ہر بال میں سو دانے (ف۵٤۹) اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللہ وسعت والا علم والا ہے، (قرآن)۔  ( طالب علم پر خرچ کرنا حفاظت ہدایت ہے )۔ (فتاوی رضویہ جلد ۸ صفہ۔ ۲۰۵)۔   خلاصہ کسی بھی ولی اللہ کی نیاز لوگوں کو کھلانے سے یہ بہتر ہے اس رقم سے ایسا طالب علم جو دین کی تعلیم میں مشغول ہے وہ رقم ولی اللہ کی روح پاک کو ثواب کی نیت سے اس طالب علم کو دے دیں اس کا ثواب سات سو گنا ہوگا اگر آپ صرف اس رقم سے لوگوں کو کھانا کھلاتے ہے تو اس کا ثواب دس گنا ہے اب آپ کو کیا پسند ہے دس گناہ یا سات سو گناہ فیصلہ آپ کرے اور حدیث میں تو صرف پرہیزگار واں کا کھانا کھا اور تیرا کھانا پرہیزگار ہی کھائے   (جامع ترمزی رقم الحدیث ۲۳۹۵)  اور دوسرے لوگوں سے زیادہ پرہیزگار عالم اور طالب علم ہی ہے آپ ہزارو روپیہ خرچ کر کے ایسے لوگوں کو کھلا رہے ہو جو صرف نام کے مسلمان ہے مسجد میں نیاز کھانے آئے ہوئے ہے اور مسجد میں جب آذان ہوتی ہے یہ لوگ باہر بیٹھے رہتے ہے اور نماز نہیں پڑھتے کیا ایسے لوگوں کو نیاز کھلانا چاہے ؟ یا ان لوگوں کو جو نمازی ہے لہاذا اپنی نیاز کرنے کے لئے سب سے افضل طالب علم اور عالم ہے کسی امام کو نیاز کا راشن دے دو وہ ایک ماہ تک کھائے گا تو تمہیں دعائے دیتا رہے گا اس کی کوئی حاجت پوری کر دو اسے کچھ دینی کتابیں دے دو یہ بہتر نیاز ہوگی اللہ مسلمانوں کو صحیح سمجھ عطا فرمائے واللہ عالم و رسولہ کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی تاریخ ۱۲ مئی ۲۰۲۲

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598