شئر خریدے اس پر زکوۃ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جو شئر میرے پاس ہے اس کی زکوۃ کا حکم کیا ہے 
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
کمپنی کے مال میں جس قدر آپ کا حصہ ہے اس مال کی موجودہ قیمت پر زکوۃ لازم ہے امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ   شئر کی زکوۃ کے متعلق فرماتے ہیں حصص  (شئر ) کی قیمت شرعا کوئی چیز نہیں بلکہ اصل کے روپے جتنے اس کے کمپنی میں جمع ہیں یا مال میں اس کا جتنا حصہ ہے یا منعفت جائزہ غیر ربا میں اس کا جتنا حصہ ہےاس پر زکوۃ لازم آئے گی  (فتاوی اہلسنت صفحہ 341 بحوالہ فتاوی رضویہ جلد 17 صفحہ 362 ) واللہ اعلم و رسولہ 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
تاریخ 12 اپریل 2022 بروز منگل


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598