قے حلق سے نیچے اتر گئی تو؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ قے ہوئی منہ بھر ہوئی اور لوٹ کر حلق میں چلی گئی تو کیا حکم ہے
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
قصداً منھ بھر قے کی اور روزدار ہونا یاد تھا تو روزہ فاسد ہو گیا اور اس سے کم کی تو نہیں اور بلا اختیار قے ہوگئی تو بھر منھ ہے یا نہیں اور بہر تقدیر وہ لوٹ کر حلق میں چلی گئی یا اس نے خود لوٹائی تو اگر منہ بھر نہ ہو تو روزہ فاسد نہیں ہوتا اگرچہ لوٹ گئی یا اس نے خود لوٹائی اور اگر منھ بھر ہے اور اس نے لوٹائی اگرچہ اس میں سے صرف چنے برابر حلق سے اتری روزہ جاتا رہا ورنہ نہیں (بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ 988 ) واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 6 اپریل 2022 بروز بدھ

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں