جنس تبدیل کرنا حرام ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ کچھ لوگ اپنا سیکس چینج کروا دیتے ہیں یعنی مرد سے عورت بن جاتے ہیں اور کچھ عورتیں مرد بن جاتی ہے اپنا سیکس چینج کروا کر تو شریعت کی روشنی میں یہ کیسا ؟
اور اس مرد سے عورت بنی ہوئی لڑکی سے شادی کرنا کیسا؟ اور ان کا نکاح پڑھانا کیسا؟
اور اگر کوئی لڑکی لڑکی سے شادی کرلے یا لڑکا لڑکے سے شادی کرلے تو کیسا؟
ساءل: عارف خان
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
جنس تبدیل کروانا ناجائز و حرام ہے اور شیطانی کام ہے القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء 119 👇
وَّلَاُضِلَّـنَّهُمۡ وَلَاُمَنِّيَنَّهُمۡ وَلَاٰمُرَنَّهُمۡ فَلَيُبَـتِّكُنَّ اٰذَانَ الۡاَنۡعَامِ وَلَاٰمُرَنَّهُمۡ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلۡقَ اللّٰهِؕ وَمَنۡ يَّتَّخِذِ الشَّيۡطٰنَ وَلِيًّا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَقَدۡ خَسِرَ خُسۡرَانًا مُّبِيۡنًا ۞
ترجمہ:
اور مجھے قسم ہے میں ضرور ان کو گمراہ کروں گا اور میں ضرور ان کے دلوں میں (جھوٹی) آرزوئیں ڈالوں گا ‘ اور میں ان کو ضرور حکم دوں گا تو وہ ضرور مویشیوں کے کان چیر ڈالیں گے ‘ اور میں ان کو ضرور حکم دوں گا تو وہ ضرور اللہ کی بنائی ہوئی صورتوں کو تبدیل کریں گے اور جس نے اللہ کے بجائے شیطان کو اپنا مطاع بنالیا تو وہ کھلے ہوئے نقصان میں مبتلا ہوگیا ! اللہ کی بنائی ہوئی صورتیں تبدیل کرنا حرام ہے یہ گمراہی ہے !كُتِبَ عَلَیْهِ اَنَّهٗ مَنْ تَوَلَّاهُ فَاَنَّهٗ یُضِلُّهٗ وَ یَهْدِیْهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ(الحج آیت 4 )
ترجمۂ کنز العرفان
جس پر یہ لکھ دیا گیا ہے کہ جو اس سے دوستی کرے گا تووہ ضرور اسے گمراہ کردے گا اور اسے جہنم کے عذاب کی راہ بتائے گا۔
اسلام میں مکمل جنس تبدیل کرنا تو سخت حرام ہے بلکہ مرد اور عورت ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرے ان پر لعنت ہے حضرت بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورتوں کے ساتھ مشابہت کرنے والے مردوں پر اور مردوں کے ساتھ مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی (الترغیب و الترہب جلد دوم ) (س ق ) یعنی چال ڈھال لباس وغیرہ میں مرد عورتوں جیسا اور عورت مردوں جیسا کپڑے وغیرہ پہنے اور ان کی طرح چال ڈھال ہو! حدیث میں ہے ایک عورت حضور کے پاس سے گلے میں کمان ڈالے ہوئے گزری تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اسے دیکھ کر ) فرمایا اللہ تعالٰی مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر اور عورتوں کے ساتھ مشابہت کرنے والے مردوں پر لعنت فرماتا ہے (الترغیب و الترہب جلد دوم ) (س 779 ) حدیث پاک سے صاف ظاہر ہو گیا کہ جب مرد عورت کی چال ڈھال اختیار نہیں کر سکتا اور نہ ہی عورت جب چال ڈھال اختیار کرنے پر ان پر لعنت فرمائی ہے تو معاذ اللہ مکمل جنس تبدیل کرنا کتنا بڑا گناہ ہے اللہ کی بنائی ہوئی صورت کو تبدیل کرنا سخت حرام ہے ! اللہ تعالٰی نے جسے مرد بنایا وہ مرد ہے اور جسے عورت بنایا وہ عورت ہے مرد اپنی جنس بدل کر عورت نہیں بن سکتا اور عورت اپنی جنس بدل کر مرد نہیں بن سکتی مردانہ عضو تناسل اور بیضہ کٹوا کر الگ کر دینا گناہ کبیرہ و حرام ہے اللہ تعالٰی کی بنائی ہوئی چیز بگاڑنا ہے جو شیطانی کام ہے (ماہنامہ اشرفیہ ) ان بدبخت لوگوں کا نکاح جائز نہیں لہٰذا شیطان کے بہکاوے میں نہ آئے شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ تمہیں جہنم میں پہنچائے! 👈🏻 كَمَثَلِ الشَّیْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْۚ-فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكَ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ(16)
ترجمۂ کنز العرفان
جیسے شیطان کی مثال جب اس نے آدمی سے کہا: ’’ کفر کر‘‘ پھر جب اس نے کفر کرلیا تو کہا:بیشک میں تجھ سے بیزار ہوں ، بیشک میں اس اللہ سے ڈرتا ہوں
واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 20 مارچ 2022 بروز اتوار

ماشاءاللہ زبردست
جواب دیںحذف کریں