طلاق رجعی کے بعد؟

السلام علیکم!

حضوراگرمردنےطلاق رجعی دی اوررجوع نہ کیا1ماہ گزرگیاکیاطلاق بائنہ خودپڑجاۓگی یامرددیگاتوہوگی اور2ماہ کےبعدطلاق مغلظہ کامعاملہ اسی طرح ہوتوکیاحکم ہے

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

صورت مسئولہ میں طلاق رجعی دی اور تین حیض تک رجوع نہیں کیا تو وہ عورت بائنہ ہو کر نکاح سے نکل جائے گی یعنی تیسرا حیض آنے سے پہلے رجوع کر سکتا ہے اس کے بعد نہیں  کیونکہ اب عدت ختم ہو گئی مگر اب اگر چاہے تو پھر سے اسی عورت سے نکاح کر سکتا ہے حلالہ کی ضرورت نہیں فتاوی حلیمہ صفحہ 165 میں ایک سوال کے جواب میں حضرت علامہ مفتی عبد الحلیم رضوی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر نور الدین نے اپنی بیوی کو 13 سال پہلے ایک طلاق دی ہے تو  اس (عورت ) نکاح دوسری جگہ ہو سکتا ہے ! طلاق مغلظہ کے بعد عورت حرام ہو جاتی ہے کہ طلاق کی تین قسمیں ہیں 1 رجعی 2 بائن 3 مغلظہ طلاق رجعی کا مطلب یہ ہے کہ شوہر عدت کے اندر رجعت کر سکتا ہے خواہ عورت راضی ہو یا نہ ہو اور بعد عدت عورت کی مرضی سے نکاح کر سکتا ہے حلالہ کی ضرورت نہیں اور طلاق بائن کا مطلب یہ ہے عورت کی مرضی سے شوہر عدت کے اندر نکاح کر سکتا ہے اور عدت کے بعد بھی  (نکاح) کر سکتا ہے حلالہ کی ضرورت نہیں اور طلاق مغلظہ کا مطلب یہ ہے کہ عورت بغیر حلالہ شوہر اول کے لیے جائز نہیں ہوگی (انوار الحدیث کتاب الطلاق واضح رہے لوگوں میں مطلقہ کی عدت کے بارے میں غلط فہمیاں ہے کہ مطلقہ کی عدت تین مہینے اور تیرا دن ہے یہ غلط ہے مطلقہ کی عدت جو عورت حیض والی ہو اس کی عدت تین حیض ہے اللہ تَعَالٰی فرماتا ہے! وَ الۡمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصۡنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍ طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رہیں  (سورت نمبر 2 آیت 228

واللہ اعلم و رسولہ 

فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

واضح رہے دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن دعوت اسلامی کے ماتحت نہیں ہے اگر کوئی غلطی ہو جائے تو ہماری طرف منسوب کریں گے 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598