عصر کے بعد قضا نماز پڑھنا

قضا نماز عصر کے بعد ؟ اگر کوئی شخص قضاء عمری ادا کرتاہے تو کیا وہ اپنی قضاء نمازیں عصر کے بعد پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ براہ مہربانی شرعی رہنمائی فرمائیں الجواب بعون الملک الوہاب عصر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں- جیسا کہ فتاوی بریلی شریف میں ہے قضا نمازیں بعد عصر غروب آفتاب سے ۲۰ منٹ قبل پڑھنا جائز ہے ہاں جب غروب آفتاب میں بیس منٹ رہ جائے تو قضا نماز جائز نہیں البتہ اسی دن کا عصر جائز ہے ( فتاوی بریلی شریف ص ۱۵۵ ) بہار شریعت حصہ چہارم میں ہے کہ: قضا کے لئے کوئی وقت معین نہیں عمر میں جب بھی پڑھےگا بری الذمہ ہوجائےگا مگر طلوع وغروب اور زوال کے وقت اِن وقتوں میں نماز جائز نہیں ( عالمگیری) ( حوالہ بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۳۸۰/) واللہ اعلم بالصواب نوٹ سوال کے ساتھ نام پتہ لکھنا لازم ہے سوال کے بعد نام لکھنے والے کو آئندہ جواب نہیں دیا جاۓگا علی بخش اکبری

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598