مرید ہوتے ہوئے مرید بننا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ ایک لڑکی آپ نے ماں باپ کے گھر پے کیسی پیر صاحب سے مریدہ ھوگئ تو کیا پھر اپنے سسرال میں جاکر اپنے سسرال والے کے پیر سے ھونا کیسا ہے جبکہ اپنا پیر مکمل کامل ہے جواب قرآن و حدیث سے عنایت فرمائیں سائل افروز عالم رضوی متہورا پور بائسی پورنیہ بہار انڈیا__ *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*_ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں مجدد اعظم سرکار اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں اگر پہلے میں کچھ نقصان (کمی ) ہو تو بیعت ہو سکتی ہے ورنہ نہیں البتہ تجدید( بیعت کر سکتی ) حضرت عدی بن مسافر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں کسی سلسلے کا آئے اس سے بیعت لے لیتا ہوں سوا غلامان قادری کے کہ بہر کو چھوڑکر نہر کی طرف کوئی نہیں آتا *ملفوظات اعلی حضرت حصہ دوم صفحہ 263* لہٰذا دوسرے سے بیعت لینا نہیں چاہے جیسا کہ سوال میں ذکر ہے کہ پیر کامل ہے البتہ بیعت برکت کسی بھی پیر سے لے سکتے ہیں جو کامل پیر ہو *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* ✍🏻 *تاریخ 17 دسمبر 2020 بروز جمعرات*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598