گاڑی کا بیمہ کروانا کیسا؟
گاڑی کا بیمہ؟
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ گاڑی کا بیمہ کروانا کیسا اور بیمہ ایجنٹ کا کام کرنا کیسا
سائل انتخاب حسین دیکاواڑیا گجرات
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق گاڑیوں کا جبری انشورنس حکومت کی طرف سے ایک جبری ٹیکس ہے اس کا ادا کرنے والا معذور ہے گنہگار نہیں (مجلس شرعی کے فیصلے جلد 1 صفحہ 126 ) خلاصہ گاڑی کا بیمہ کروانا قانوناً ضروری ہوتا ہے نہ ہونے کے ٹرافیق پولیس والے پریشان کر سکتے ہیں اس لیے مجبوری ہے کہ گاڑی کا بیمہ کروانا پڑے گا بیمہ ایجنٹ کا کام کرنا جائز نہیں کہ اس میں سود اور جوا ہے اور سود اور جوا کے کاغذات تیار کرنا گناہ کے کام میں مدد کرنا ہے جو ناجائز ہے جامع ترمذی
حدیث میں ہے
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود لینے والے، سود دینے والے، اس کے دونوں گواہوں اور اس کے لکھنے والے پر لعنت بھیجی ہے ۔
واللہ اعلم و رسولہ
دارالافتاء فیضان مدینہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں