ناپاک عورت سبیل بنا سکتی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ کے بارے میں ناپاک عورت سبیل کا کھانا پکا سکتی ہے اور قرآن شریف پڑھ سکتی ہے یا نہیں ❀شفیع محمد باڑمیر سالاریہ❀ *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* ناپاک عورت کھانا پکا سکتی ہے اور اس کھانا پر فاتحہ خوانی بھی جائز ہے مگر جنب ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے لہذا زیادہ دیر ناپاک نہیں رہنا چاہیے جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جنب ہو (اس گھر)میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور اگر اتنی دیر کر چکا کہ نماز کا آخری وقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہے *بہار شریعت حصہ دوم صفحہ 327 ایپس* 2 قرآن مجید تلاوت کی نیت سے نہیں پڑ سکتی اگر قرآن کی آیات دعا کی نیت سے یا تبرک کے *بسم اللہ الرحمن الرحیم* یا ادائے شکر کو *الحمد للہ رب العالمین* یا خبر پریشان سنکر *انا للہ و انا الیہ راجعون* کہا یا بانیت ثنا پوری سورہ فاتحہ یا ایتہ الکرسی پڑھے اور قرآن کی نیت نہ ہو تو کچھ حرج نہیں صفحہ 228 *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* تاریخ 20 مئی 2021 بروز جمعرات

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598