قرض غیر مسلم سے لیا

سوال______؟؟ ایک مسلم بھائی نے ایک غیر مسلم سے کچھ رقم بطور قرضہ لیا_____ ابھی قرض لوٹانا باقی تھا اور غیر مسلم قرض خواہ مر گیا ہے _ غیر مسلم قرض خواہ کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اب مسلمان بھائی اسکی رقم لوٹانا چاہتا ہے تو کیا کریں________ سائل____ ایک مسلم بھائی لندن _*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی* *وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں اب حکم یہ ہے کہ شرعی فقیر کو بغیر نیت ثواب کے دے دیں ، نیت یہ ہو کہ اپنے پر سے قرض اتر جائے اس نیت سے فقیر کو دینے سے آپ بری الذمہ ہو جائے گے *قرض کے احکام مع جدید مسائل صفحہ 237* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* تاریخ 30 ستمبر 2020 بروز بدھ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598