خائن ظالم کو ووٹ دینا حرام ہے؟
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ
ابھی الیکشن کا وقت ہے اور ہم جانتے بھی ہو کہ یہ شخص اگر الیکشن جیت گیا تو لوگوں کا حق مار جاءےگا تو کیا اس شخص کو ووٹ دینے سے جیتنے پیسے وہ کھاتا ہے اور جتنوں کا حق مارتا ہے اس میں ہم بھی برابر کے شریک ہے ؟
اور اگر وہ سخص جو الیکشن میں کھڑا ہوا ہے اگر اس سے یہ شرط رکھی جائے کہ *اگر تونے یہ یہ کام کر* دیا تو تجھے سب مسلمانوں کہ ووٹ ملینگے ایسا کرنا کیسا ؟
اور اگر بغیر کسی شرط کہ ووٹ کے ووٹ دینا ہو تو نیت کیا رکھنی چاہئے براءے کرم جتنا ہو سکے جواب عنایت فرمائے کی گزارش ہے
سائل :عارف قادری
از:کاریلا ,سریندر نگر ,گجرات
======== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*======
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
صورت مسوئلہ میں ایسے شخص کو جو خائن ہو لوگوں کے حق تلف کرتا ہوں ایسے شخص کو ووٹ دینا حرام ہے ۔قال اللہ تعالٰی، گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کروں اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ شدید عذاب دینے والا ہے *سورتہ 5 آیت 2* اسی شخص جو خائن ہے اس کے علاوہ کوئی دوسرا امیدوار نہیں ہے تو شرط کے ساتھ گنجائش ہے نیت ہو کہ ہم اس سے مسلمانوں کے کام کروائے گے * *واللہ اعلم و رسولہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
*تاریخ 27 فروری 2021 بروز ہفتہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں