کیا ماہ صفر منحوس ہے

کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ ماہ صفر میں بلائے نازل ہوتی ہے کیا یہ درست جواب عنایت فرمائیں سائل محمد رضا خان الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق لوگوں میں جو مشہور ہے وہ بالکل غلط ہے، شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں عوام اسے (یعنی ماہ صفر کو ) بلاوں، و حادثوں اور آفتوں کے نازل ہونے کا وقت قرار دیتے ہیں یہ عقیدہ باطل ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے (اشعاتہ اللمعات جلد 3 صفحہ 664 فارسی ) واللہ اعلم ورسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598