منت کا جانور

منت کا جانور : السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں اس مسلہ کے جواب میں کہ کسی نے بیمار شخص کے لیے منت مانی کہ اگر زید صحتیاب ہوگیا تو میں غوث اعظم کے نام کا بکرا ذبح کروں گا ہوا ایساکہ زید کو اس بیماری سے شفاء نہیں ملی اور اسی مرض میں انتقال ہو گیا تو اب مطلوب یہ ہے کہ وہ بکرا جو غوث اعظم کے نام پر بطور منت رکھا یا خریدا گیا ہے اس بکرے کی قربانی غوث اعظم کے نام سے کر سکتے ہیں کیا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں محمد جمال الدین اکبری کوٹھی وانکانیر وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق یہ منت شرط پر موقوف تھی اور یہ منت شرعی بھی نہیں اور جو منت شرط پر موقوف ہے، تو جب شرط پائی جائے تب منت کا پورا کرنا لازم ہوتا ہے جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں منت کی دو صورتیں ہیں ایک یہ کہ اس کے کرنے کو کسی چیز پر موقوف رکھے مثلاً اگر میرا لڑکا تندرست ہو گیا تو ایسی صورت میں شرط پائی گئی تو (منت ) پورا کرنا لازم ہے بہارشریعت حصہ نہم صفحہ 317 لہٰذا صورت مسوئلہ میں شرط مفقود ہے اس لیے وہ جانور کسی بھی کام میں لا سکتے ہیں اور اس کی قربانی بھی کر سکتے ہیں اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں *واللہ اعلم و رسولہ* دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری تاریخ 22 جون 2021 بروز منگل کمیشن السلام علیکم و رحمت اللہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کمیشن لیکر کسی چیز کا سودا کروانا کیسا ہے گاڑی یا کھیت وغیرہ کا یا پہلے سے قیمت طے کر لیتے ہیں کہ تمہاری چیز کے تمہیں دس ہزار مل جائیںگے اور اس سے زیادہ جتنے میں بیچونگا وہ میرے ہیں اس پر چیز بیچنے والا راضی ہوتا ہے بول دیتا میری گاڑی یا کھیت اتنے میں بیچنی ہے اس سے زیادہ جو بھی آئینگے وہ تمہارے ہے اس طرح کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں مدلل جواب عنایت فرمائیں سائل ولی محمد اکبری آسپور ضلع ڈوگر پور راجستھان وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* کمیشن کا یہ مطلب ہے کہ بائع اور مشتری سے بچوانے اور خریدوانے کی اجرت لیتا ہے تو یہ جائز ہے البتہ اس میں جھوٹ بول کر بیع کرنا ناجائز و حرام ہے ( *فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ 190*) *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری تاریخ 22 جون 2021 بروز منگل

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598