شیعہ کو سنی قبرستان میں دفن کرنا کیسا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں کھوجا جو کہ میری مالومات کے مطابق شیعہ ہی کا ایک فرقہ ہے اور یہ کھوجا بت کو بھی پوجتے ہے اور انکا ایک ہی گھر ہے تو جب بھی گایوں میں غوث پاک کی نیاز کی جاتی ہے تواس میں انکو(کھوجوں) بھی بلایا جاتا ہے اور جب ان میں سے کوئی مرتا ہے تو اسے بھی مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جاتا ہے اور کچھ جاہل مسلمان انکے جنازے میں بھی جاتے ہے اور ایک بار میرے والد ساحب نے روکا اور کہا :کہ ان(کھوجا)کو مسلمان کے قبرستان میں نہیں دفنہ سکتے تو اس پر ایک شخص نے کہا :تو خاموش ہو جا تو فتنہ فیلا رہا ہے تو اب کھوجا کو نیاز کھلانا اور اسےمسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کے بارے میں حکم شرعی ارشاد فرمائے اور روکنے پر جسنے فتنہ کا کہا اس کے بارے بھی حکم شرعی ارشاد فرماءے سائل :عارف قادری, کاریلا ,سورندر نگر گجرات, انڈیا اللہ پاک آپکو دونوں جہاں میں کامیابی عطا فرمائے آمین === *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*== *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* کھوجہ کافر مرتد ہے ان سے میل جول سخت حرام ہے ان مقابر مسلم میں دفن کرنا حرام اور اس کا جنازہ پڑھنا کفر ہے قال اللہ تعالٰی👈🏻 *اے ایمان والو اپنے باپ دادا اور اپنے بھائیوں کوبھی دوست نہ بناؤ اگر وہ کفر کو ایمان پر ترجیح دیتے ہوں اور تم میں سے جو لوگ ان کو دوست بنائیں گے وہی لوگ ظالم ہے* 📕 *قرآن مجید سورتہ التوبہ آیت 23* اور حدیث پاک میں ہے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 👈🏻 *بدمذہب اگر بیمار پڑ جائے تو اس کی عیادت نہ کرو اگر مر جائے تو جنازہ میں شرکت نہ کرو ان سے ملاقات ہو تو انھیں سلام نہ کرو ان کے پاس نہ بیٹھوں الخ* 📙 * *مسند امام اعظم صفحہ 23*📕 اور جس نے صحیح مسئلہ بتانے والے کو فتنہ پھیلانے والا کہا اس نے ایک مسلمان کو تکلیف پہنچائی وہ شخص سخت گنہگار مستحق عذاب نار ہے قال اللہ تعالٰی 👈🏻 *بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو مصبیت میں ڈالا پھر انھوں نے توبہ نہیں کی ان کے لیے دوزخ کا عذاب اور جلنے کا عذاب ہے* 📙 *قرآن مجید سورتہ البروج آیت 10* 📙 لہٰذا شخص مذکور توبہ کریں اور اس مسلمان بھائی سے معذرت طلب کریں *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*✍🏻 *تاریخ 19 جنوری 2021 بروز منگل*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598