کیا غوث پاک فریشتوں کے بھی پیر ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں کیا غوث پاک فرشتوں کے بھی پیر ہیں مدلل جواب عنایت فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد جمیل اختر اشرف گجرات
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
پیر کے معنی مختلف ہے 👈🏻 اتوار کے بعد کا دن۔
اناج جو صاف نہ کیا گیا ہو۔
اناج صاف کرنے کولھو چلانے یا پانی کوئیں میں سے نکالنے کے لئے بیلوں کے چلنے کی جگہ۔
اناج صاف کرنے کی جگہ۔
انسان اور جانوروں کے بدن کا وہ حصہ جس پر وہ چلتے ہیں۔
بزرگ آدمی۔
بوڑھا آدمی۔
پَر تری۔
حیض جاری رہنے کی بیماری۔
نقش پا۔ *(آنلائن لغت )* اور عرف میں پیر نیک شخص بزرگ کو کہتے ہیں لہٰذا لغوی معنی اور عرفی کے اعتبار سے غوث پاک انسان جن اور فرشتوں کے بھی پیر ہیں ایک معنی عرف میں یہ بھی لیا جاتا ہے کہ پیر وہ شخص جو لوگوں کو صراط مستقیم پر چلاتا ہے اس اعتبار سے فرشتے تو ہمیشہ صراط مستقیم پر ہی ہے اور وہ معصوم ہے انھیں نیک راستہ پر چلنے کے لیے کسی پیر صاحب کی ضرورت نہیں پیر کی ضرورت اس آدمی کو ہے جو شریعت سے ناواقف ہو فرشتے شریعت سے واقف ہیں ۔۔۔نوٹ اس دور میں کسی پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینے سے بہتر یہ ہے کہ کسی صالح عالم سے وابستہ رہے تاکہ شریعت کی طرف وہ تمھاری رہنمائی کرتا رہے آج کل پیر زیادہ تر صرف نام کے پیر ہے ہاں کچھ پیر علم والے ہے ان سے مرید ہونے میں حرج نہیں مگر پھر بھی شریعت کی راہ پر چلانے والا آپ کی مسجد کے امام سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا اس کی نظر قوم پر ہمیشہ رہتی ہے جبکہ پیر صاحب سال میں ایک یا دو بار آتے ہیں انھیں خود معلوم نہیں کہ ہمارے مریدوں کا کیا حال ہے جبکہ مسجد کا امام آپ کی نس نس سے واقف ہوتا ہے لہٰذا مرید اگرچہ کسی نیک صالح پیر کے بن جاؤں لیکن عالم سے ہرگز دور نہیں ہونا ہے عالم ہی وہ واحد شخص ہے جو اگر مسئلہ نہیں معلوم ہے تو وہ مفتی سے پوچھ کر آپ کی تربیت کرتا ہے لہٰذا کامیابی دنیا و آخرت میں عالم کی پیروی کرنے میں واللہ اعلم و رسولہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں