کیا تعزیہ بنانا جائز ہے
: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کی زید تعزیہ داری کو جائز کہتا ہے، اور کہتا ہے کہ جب بارہویں سریف میں گنبد خضرا کا نقشہ بنا کر جلوس میں لے جایا جاسکتا ہے تو محرم الحرام میں تعزیہ کو بھی گھمایا جا سکتا ہے،
اب زید کو کس طرح سے سمجھاے حضرت آپ ہماری رہنمائی فرمائیں،
محمد الطاف قادری
سناواں پرتاپ گڑھ یوپی
============= *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* ========
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
زید کا کہنا بالکل غلط ہے مروّجہ تعزیہ داری ناجائز ہے اور جو چیز ناجائز ہو وہ چاہے تعزیہ میں ہو چاہے کہ میلاد النبی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) میں ہو وہ ناجائز ہی ہے میلاد النبی کے جلوس میں جو گنبد خضرا بنایا جاتا ہے اس پر زید کا قیاس کرنا جہالت ہے میلاد النبی کے دن میں بھی صرف جلوس کی اجازت تھی مگر ان جاہل لوگوں نے اب اس مقدس جلوس میں بھی کہی خرافات رائج کر دیئے ہیں جس کی شرعی اجازت ہرگز نہیں ہے جو خرافات تعزیہ میں ہوتی ہے وہ ہی میلاد النبی کے جلوس میں بھی ہو رہی ہے مثلاً جلوس میں مزامیر کے ساتھ قوالیاں اور ڈی جے باجے اور عورتوں کا مردوں کے ساتھ جلوس میں شریک رہنا یہ سب ناجائز و حرام ہے گانے بجانے کے آلات کے بارے میں حدیث میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے جو عورتوں کی شرمگاہ کو (یعنی زنا ) اور ریشمی کپڑوں اور شراب اور گانے بجانے کے آلات کو حلال ٹھرائیں گے *بخاری شریف ج 2 صفحہ 837* لہٰذا زید کا قیاس شرعاً درست نہیں شرعی دلیل کے ہوتے ہوئے قیاس کرنا جہالت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا افضل بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت ہے اور بدترین کام نئے ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے *سنن الکبری جلد 4 رقم الحدیث 648* خلاصہ زید ہو چاہے کوئی بھی، ہمیں مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اتباع کا حکم ہے *قال اللہ تعالٰی* اے محبوب تم فرمادو کہ لوگوں اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمابردار ہو جاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گا اور تمھارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشے والا مہربان ہے *قرآن مجید سورتہ 3 آیت 31* واللہ اعلم و رسولہ
دارالافتاء فیضان مدینہ
*العارض فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
تاریخ 28 اگست بروز جمعہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں