مسجد میں کرسی پر نماز اور تلاوت
مسجد میں کرسی پر ؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ کچھ نمازی مسجد میں کرسی پر بیٹھے ھوتے ھیں کٸی لوگ فرش پر بیٹھے قران پڑھ رھے ھیں کیا شرعی طور پر درست ھے کہ بے ادبی ھے
وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب و باللہ توفیق
اگر ایک شخص پہلے سے زمین پر بیٹھ کر تلاوت کر رہا ہو تو دوسرے شخص کو تلاوت کرنے کے لیے بلا عذر بالکل اس کے برابر میں آکر کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہیے، بلکہ اسے چاہیے کہ اگر کوئی ایسا عذر نہ ہو جس کی وجہ سے زمین پر بیٹھنے کی قدرت نہ ہو تو وہ بھی زمین پر ہی بیٹھ کر تلاوت کرلے۔ اور اگر کوئی عذر ہو تو تھوڑا سا فاصلہ پر بیٹھے، کیوں کہ بالکل ساتھ ساتھ بیٹھنے کی صورت میں زمین پر بیٹھ کر قرآن پڑھنے والے کا قرآن پاک کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص کے پیروں کے برابر ہوجائے گا اور اس میں بے ادبی کا پہلو نمایاں ہے۔
اسی طرح اگر کوئی شخص پہلے سے کرسی پر بیٹھ کر تلاوت کر رہا ہو تو دوسرے شخص کو اس کے بالکل برابر میں آکر زمین پر بیٹھ کر تلاوت نہیں کرنی چاہیے، بلکہ کچھ فاصلہ سے بیٹھنا چاہیے، لیکن اگر کوئی کرسی پر بیٹھ کر تلاوت کر رہا ہو اور دوسرا شخص نادانی میں آکر اس کے برابر میں بیٹھ کر تلاوت کرنے لگے تو اگر کرسی والے شخص کو کوئی عذر مانع نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ بھی قرآن کریم کے ادب میں نیچے اتر آئے۔
یہ ساری تفصیل اس صورت میں ہے جب کہ زمین پر بیٹھ کر قرآن پڑھنے والا قرآن کا نسخہ ہاتھ میں لے کر تلاوت کر رہا ہو، لیکن اگر زمین پر بیٹھ کر تلاوت کرنے والا مصحف کو اٹھائے بغیر زبانی ہی تلاوت کر رہا ہو اور دوسرا شخص کرسی پر بیٹھ کر تلاوت کر رہا ہو تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم و رسولہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
جائن دارالافتا۶ فیضان مدینہ کلک
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں