فجر کا مستحب وقت؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں ہمارے مقامی علاقے میں سورج ساڑھے سات بجے طلوع ہوتا ہے یہاں کی مسجد میں نماز فجر کی جماعت سات بجے ہے ،کیا یہ درست ہے اگر نہیں تو سورج نکلنے سے کتنے پہلے جماعت کا وقت مستحب ہے برائے مہربانی جواب ارسال کریں عین کرم ہوگا محمد سلطان اشرفی بہاؤنگر ____ *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* ___ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* آپ کے یہاں جماعت کا وقت بلکل صحیح ہے کہ طلوع آفتاب سے پہلے 20 منٹ کا وقت ہونا چاہیے تاکہ اگر کبھی نماز میں فساد ہو جائے تو دوبارہ نماز پڑھنے کے لیے کم از کم 10 منٹ کا وقت ہونا چاہیے جو کہ آپ کے اس وقت میں صورت فساد میں اتنے وقت کی گنجائش باقی ہے *کتب فقہ*📕 *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* *تاریخ 22 دسمبر 2020 بروز منگل* ✍🏻

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598