تعزیہ دار کے گھر فاتحہ خوانی کرنا کیسا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو لوگ تازیہ داری کرتے ہیں کیا ان کے یہاں جا کر فاتحہ کرنا درست ہے،
اور جو لوگ امام حسین رضی اللہ عنہ کا تیجہ اور چالیسواں کی مہفل کرتے ہیں اس میں شامل ہونا کیسا برائے کرم جواب عنایت فرمائیں،
محمد الطاف قادری
سوناوا مادھوگنج پرتاپ گڑھ اترپردیش ہند
====== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* ========
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
جو لوگ تازیہ داری کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں شریعت کی نافرمانی کرتے ہیں اور وہ نقصان میں ہے رہا سوال ان کے گھر میں جا کر فاتحہ خوانی کرنا تو یہ ایک مستحب کام ہے اور جائز ہے آپ ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کر سکتے ہیں، جو غلط کام وہ کرتے ہیں ان کا وبال انھی پر ہے دوسروں پر نہیں *قال اللہ تعالٰی* اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی الخ *قرآن مجید سورتہ 35 آیت 18، اور ان کے وہاں جو ایصال ثواب کی غرض سے مجلس کرتے ہیں اور ان میں کوئی خلاف شریعت کام نہیں کرتے ہیں تو جانا جائز ہے ان کی غلطیوں سے تمھارا کوئی نقصان نہیں قال اللہ تعالٰی اے ایمان والو تم اپنی فکر رکھو تمھارا کچھ نہ بگاڑے گا جو گمراہ ہوا جب کہ تم راہ پر ہو الخ *قرآن مجید 15 آیت 105*
واللہ اعلم و رسولہ
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں