موبائل فون سے تصویر کا حکم ؟

نورانی چینل: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت آپ کی بارگاہ میں سوال ہے کہ جو لوگ اپنی تصاویر نیکالتے ھیں فون کے ذریعے اور دیکھتے ہیں فون کے ذریعے تو یہ دیکھنا اور نیکالنا دونوں کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں آپ کی مہربانی ہوگی غلام مصطفی نقشبندی باڑمیر راجستھان ======== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*====== *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* موبائل فون سے تصویر کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے بعض کے نزدیک حرام ہے بعض کے نزدیک مکروہ ہے بعض کے نزدیک ضرورت ہو تو جائز ہے ضرورت سے مراد دینی کاموں کے لیے جائز ہے یہ آدمی کی نیت پر ہے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم *إنما الأعمال بالنيات* *صحيح بخاری رقم الحدیث 1* آج کل سوشل میڈیا پر جو تصاویر ڈالی جاتی ہے وہ کوئی غرض صحیح نہیں ہوتی صرف اپنی نمائش کرتے ہیں کچھ لوگ عقل کے اندھے غیر محرم کی تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ پر لگاتے ہیں جو سخت گنہگار مستحق عذاب ہے لہٰذا بہتر یہ ہے کہ بغیر ضرورت کے تصاویر لینے سے احتراز لازم *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* *تاریخ 13 دسمبر 2020 بروز اتوار*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598