بیمار جانور کا گوشت کھانا؟

السّلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بعد سلام عرض ہے کہ ایک بکری ہے جسے ایسی بیماری لاحق ہو گئی ہے کہ وہ کھانے کے لائق نہیں رہی ہے اور وہ اور نہ ہی ٹھیک ہو رہی ہے اور وہ تڑپ رہی ہے سانس بھی نہیں ٹوٹتی ہے تو کیا اس بکری کو ذبح کر کے پھینک دینا جائز ہے یا نہیں؟ تفصیلاً جواب عنایت فرمائیں؟ بڑی مہربانی ہوگی۔ محمد عثمان سیڑوا باڑمیر راجستھان _______ *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* _______ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں جانور کو ذبح کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں مگر اس کو دفن نہ کیا جائے بلکہ کسی فقیر کو دے دیں کہ فالتو مال کو ضائع کرنا منع ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال ضائع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے *صحیح بخاری رقم الحدیث 2408* *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* تاریخ 11 ستمبر 2020 بروز جمعہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598