ریل گاڑی میں نماز کا طریقہ

ریل میں نماز پڑھنے کا طریقہ  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جی مفتی صاحب ٹرین چلتی ہوں اور پانچ چھ گھنٹے کا سفر ہو تو نماز کی ترکیب کس طرح کریں گے؟  قبلہ کا تعین کیسے کریں گے؟ ساءل عارف خان عطاری  از: کاریلا،سریندر نگر ،گجرات وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسوئلہ میں جب ٹرین میں نماز کا وقت آجائے تو نماز پڑھنی چاہے اور اگر نماز کے پورے وقت میں ٹرین نہیں رکتی تو ٹرین میں نماز پڑھنا فرض ہے مسافر کو ٹرین میں سفر کے وقت قبلہ نماز رکھنا چاہیے اور اس سے قبلہ کی سمت متعین کریں  ( آج کل تو موبائل فون میں قبلہ کی سمت معلوم کرنے کا سسٹم ہوتا ہے ) اور قبلہ کی جانب کھڑے ہو کر نماز پڑھے  (شرح صحیح مسلم جلد دوم صفحہ 406 )واضح رہے ٹرین میں نماز پڑھنے کے متعلق علماء میں اختلاف ہے ہم نے علامہ ہر دل عزیز شیخ الحدیث و التفسیر مفتی غلام رسول سعیدی رحمت اللہ علیہ کے موقف پر جواب لکھا ہے اور یہ ہی آسانی ہے اس مسئلے پر تفصیلی بحث ملاحظہ فرمائیں شرح صحیح مسلم جلد دوم کو  دارالافتاء فیضان مدینہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری واضح رہے دارالافتاء فیضان مدینہ دعوت اسلامی کے ماتحت نہیں ہے!  دارالافتاء

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598