کس دن نکاح کرنا منع ہے؟
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ حضرت آپ کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ کسی نے سوال کیا کہ کسی دن نکاح کرنا منع ہے پھر کہا کہ کسی نے مجھے بتایا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے سنیچر اور منگل کو منع فرمایا ہے
اس کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
======== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* =======
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
مذہب اسلام میں سارے دن اچھے ہیں البتہ تمھارے قسمت میں مقدر ہے وہ ہو کے رہے گا جیسا کہ اللہ سبحان تعلی فرماتا ہے 👈🏻 *تم فرماؤں ہمیں نہ پہنچے گا مگر جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے وہ ہمارا مولی ہے اور اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے* 📕 *قرآن مجید سورتہ نمبر 9 آیت نمبر 51*📗 اور فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بدشگونی بے حقیقت ہے الخ *مشکوتہ رقم الحدیث 4474* 📙
لہٰذا کسی بھی دن نکاح کرنا جائز ہے جس نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے منع فرمایا ہے وہ دلیل پیش کرے ورنہ غلط مسئلہ بتانے سے گریز کریں حدیث میں ہے جو بغیر علم کے فتوی دے اس پر زمین و آسمان کے فرشتوں کی لعنت ہے *فتاوی رضویہ جلد 23 صفحہ 716* 📚
واللہ اعلم و رسولہ
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* ✍🏻
*تاریخ 18 نومبر 2020 بروز بدھ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں