بیوی کی لڑکی اور شوہر کے لڑکے سے نکاح جائز ہے
السلام عليكم و رحمتہ اللہ برکاتہ
مفتی صاحب قبلہ ؟ *سوال زید کی بیوی ہندہ سے ایک لڑکا عمر ہے ہندہ کے انتقال پر زید نے زینب جو کہ بیوا تھی اس سے نکاح کیا زینب کے پہلے شوہر سے ایک لڑکی فاطمہ ہے اب دریافت طلب عمر یہ ہے کہ زید کے لڑکے عمر کے ساتھ فاطمہ کا نکاح کرنا کیسا؟
سائل حافظ سمیع اللہ آفاقی
==== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*=====
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں عمر کا نکاح فاطمہ کے ساتھ جائز ہے جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کسی نے ایک عورت سے نکاح کیا اور اس کے لڑکے نے (اس ) عورت کی لڑکی سے کیا جو دوسرے شوہر سے ہے تو حرج نہیں *بہار شریعت حصہ 7 صفحہ 27 ایپلیکیشن*
*واللہ اعلم و رسولہ*
دارالافتاء فیضان مدینہ
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں