کنواں ناپاک ہو تو پاک کیسے کرے

السلام عليكم ورحمةالله وبرکاتہ مفتی صاحب قبلہ سے عرض ہے کہ قانون شریعت وغیرہ میں جو لفظ کنواں لکھا ہوا ہے اس سے مراد بڑے والے کنویں ہیں یا ساتھ آٹھ ہاتھ کے ٹانکے ہیں جو دہ دردہ نہیں ہوتے وہ ہیں اگر بڑے والے بیرے ہیں جن کے نیچے سے پانی نکلتا ہے تو اس سے کل پانی نکالنے کی نوبت پیدا ہو جائے تو کیسے نکالیں گے، اور ساتھ آٹھ ہاتھ کے ٹانکے پھر کس کے حکم ہوں گے اس کو پاک کرنے کی کیا صورت ہو گی محمد ایوب علی پھلودی ======= *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* ====== *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* قانون شریعت کی عبارت سے مراد وہ کوئیں مراد ہے جو زمین میں ہوتے ہیں ایسا کوآں اگر ناپاک ہو جائے تو اسے پاک کرنے کی چند صورتیں ہے جو کوآں ایسا ہو کہ اس کا پانی ٹوٹتا نہیں چاہے کتنا ہی نکال لیں اور اس میں نجاست پڑ گئی یا اس میں کوئی ایسا جانور مر گیا جس میں کل پانی نکالنے کا حکم ہے تو ایسی صورت میں حکم یہ ہوگا کہ معلوم کر لیں کہ اس میں کتنا پانی ہے وہ سب نکال لیا جائے نکالتے وقت جتنا زیادہ ہوتا گیا اس کا کچھ لحاظ نہیں اور یہ معلوم کرنا کہ اس وقت کتنا پانی ہے اس کا یہ *طریقہ* ہے کہ دو مسلمان پرہیزگار جن کو یہ مہارت حاصل ہو کہ پانی کی چوڑائی گہرائی دیکھ کر بتا سکتے ہو کہ اس کوئیں میں اتنا پانی ہے وہ جتنا ڈول بتائیں اتنے نکالے جائیں اور دوسرا *طریقہ* یہ ہے اس پانی کی گہرائی کسی لکڑی یا رسی سے صحیح طور پر ناپ لیں اور بہت پھرتی سے 100 ڈول نکالیں پھر پانی ناپیں جتنا کم ہو اسی حساب سے پانی نکالے کوآں پاک ہوجائے گا اس کی مشال یہ ہے کہ پہلی مرتبہ ناپنے سے معلوم ہوا کہ پانی دس ہاتھ ہے پھر سو ڈول نکالنے کے بعد ناپا تو 90 ہاتھ رہا معلوم ہوا کہ 100 ڈول میں ایک ہاتھ کم ہوا تو تو 10 ہاتھ میں دس سو یعنی ایک ہزار ڈول ہوئے *بہار شریعت حصہ دوم صفحہ 342* باقی سات آٹھ ہاتھ کے ٹانکے اگر ناپاک ہو جائے تو اس کو پورا کھالی کرنا ہوگا کہ حوض صغیر کے حکم میں ہے *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* *تاریخ 18 نومبر 2020 بروز بدھ* *

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598