انگوٹھا پر کلر کا نشان ہوتا ہے تو وضو کا مسئلہ
السلام عليكم و رحمتہ اللہ برکاتہ
سوال ووٹ دینے کے بعد انگلی پر جو روشنائی کا نشان لگاتے ہیں اس سے وضو و غسل کا کیا حکم ہے
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
یہ معاف ہے جیسا سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں جس چیز کی آدمی کو عموماً یا خصوصاً ضرورت پڑتی رہتی ہے اور اس کے احتیاط میں حرج ہے اس کا ناخنوں کے اندر یا اوپر یا اور کہی لگا رہ جانا اگرچہ جرم دار ہو اگر پانی اس کے نیچے نہ پہنچ سکے جیسے پکانے گوندنھے والوں کے لیے آٹا رنگریز کے لیے رنگ کا جرم عورت کے لیے مہندی کا جرم کاتب کے لیے روشنائی مزدور کے لیے گارا مٹی عام لوگوں کے لیے کوئے یا پلک میں سرمہ کا جرم بدن کا میل مٹی غبار مکھی مچھر کی بیٹ وغیرہ کہ ان کا رہ جانا فرض اعتقادی کی ادا کو مانع نہیں *فتاوی رضویہ جلد اول صفحہ 269 ایپلیکیشن* *واللہ اعلم و رسولہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں