دھات کے زیور کا حکم ؟

کیا فرماتے مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ عورت دھات کے زیور پہن سکتی ہے اور دھات کے زیور کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے سائل روشن خیال موربی الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں شیخ الحدیث و تفسیر حضرت مفتی ابو الصالح محمد قاسم قادری فرماتے ہیں کہ دھات کے زیور عورت کو پہننا جائز ہے کیونکہ اس مسئلہ میں عموم بلوی ہے جس کی وجہ سے اس معاملہ میں نرمی اختیار کرتے ہوئے امت مسلمہ کے لیے آسانی کا حکم دیا جائے گا بعض علماء فرماتے ہیں جب کوئی معاملہ سختی کا باعث ہو تو اس میں وسعت آجاتی ہے اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں نص سے ثابت ہے کہ حرج دور کیا گیا اور عموم بلوی کی وجہ سے حکم میں نرمی آجاتی ہے *فتاوی رضویہ جلد 2 ص 53 مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی* فتوی دارالافتاء اہلسنت دعوت اسلامی *واللہ اعلم و رسولہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* تاریخ 21 اکتوبر 2020 بروز بدھ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598