مرد اور عورت کا وضو؟

مرد و عورت کے وضو میں؟  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ عورت جب وضو کرےگی تو سر کا مسح مرد کی طرح کریگی ؟یا الگ طریقہ ہے؟ اور اگر کسی کے طالب ہے تو وہ ہمارا پیر کہلاءےگا یا اور کوءی الفاظ ہے؟ ساءل: عارف عطاری از:کاریلا، سریندر نگردارالافتاء فیضان مدینہ کے فتاوی کا آنلائن مطالعہ کریں  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  شریعت مطھّرہ نے مرد اور عورتوں کو تمام احکام میں برابر رکھا ہے سوائے چند ایک میں انسان کے فطرت کے مطابق تفریق رکھی ہے۔نماز پڑھنے کے طریقے میں تو کچھ فرق ہے ،لیکن مرد اور عورت کے وضو کے طریقےمیں کوئی بنیادی فرق نہیں اگر چہ وضو نماز کے لیے شرط ہے ۔سوائے اس کے کہ مرد داڑھی کا خلال کرے گا جبکہ عورت کو اس کی ضرورت نہیں ۔البتہ ایک عارضی فرق ہے. یعنی اگر عورت نے زیور پہن رکھا ہے، جیسے:نتھ، انگوٹھی اور بریسلیٹ وغیرہ تو اگر یہ اتنے تنگ ہیں کہ جلد کو پانی پہنچنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں تو ان کا ہلانا واجب ہے تاکہ پانی اس جگہ تک پہنچ سکے، اور اگر ڈھیلے ہیں تو ہلانا مستحب ہے.اور یہی حکم مرد کے لیے بھی ہے جب اس نے انگوٹھی پہن رکھی ہو.  “عن عبيد الله بن ابي رافع  ‏‏‏‏‏‏عن ابيه :‏‏‏‏ ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان”إذا توضا حرك خاتمه”. (سنن ابن ماجہ:كتاب الطهارة وسننها،رقم الحدیث:٤٤٩) ” و ان یحرک خاتمہ ان کان واسعاً و ان کان ضیقاً فی ظاہر الروایۃ عن أصحابنا لابد من تحریکہ أو نزعہ” (منیہ:ص ١٢)  2 پیر فارسی زبان کا لفظ ہے ۔ جس کے معنی ہیں۔ بزرگ آدمی۔ برگزیدہ۔ بوڑھا شخص ۔ ہندوستان میں اس کی اصطلاح ایسی شخصیت کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کی لوگ پیروی یا اتباع کریں۔ لفظ پیر روحانی شخصیت کے حامل افراد کو عزت و توقیر دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ پاکستان و انڈیا میں پیر ۔ خواجہ۔ شیخ۔ مرشد یہ تمام الفاظ زبان زد و عام ہیں۔ پیروی کرنے والوں کو سالک یا مرید کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں پیر کے لیے لفظ "شیخ" استعمال کیا جاتا ہے ۔ اور مرید کا مطلب ہے مطیع فرمابردار معتقد اور طالب کا مطلب تلاش کرنے والا، ۔خلاصہ یہ ہے کہ مرید اور طالب دونوں کا مقصد ایک ہی ہے یعنی صراط مستقیم بدمذہب سے نکاح؟ آنلائن مطالعہ پر چلے اور چلانے والے کو عرف میں پیر کہتے ہیں لہٰذا مرید یا طالب دونوں کے لیے وہ پیر ہے اور پیر کہہ سکتے ہیں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598