آٹا چکی پر زکوۃ؟

السلام علیکم ورحمۃاللہ کیا جو خرچاآٹا چکی پر آیا ہے جو تقریبا 1,80,000 روپے ہیں ان پر زکوۃ نہیں آۓ گی جبکہ سال گزر جائے حافظ شکیل احمد ضلع اٹک پاکستان۔ ___*وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*_____ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* چکی پر زکوۃ واجب نہیں کیونکہ چکی تو صرف ایک مشین ہے جیسا کہ حضرت فقیہ ملت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کرایا کی گاڑی پر زکوۃ واجب نہیں اگرچہ وہ کہی لاکھ کی ہو البتہ کرایا سے سال تمام پر جو پیش انداز ہوگا اس پر زکوۃ واجب ہوگی *فتاوی برکاتہ صفحہ 313*📗 یعنی آپ نے جو چکی دوسرے کو ٹھیکہ پر دی ہے اس کی آمدنی سال تمام پر نصاب تک پہنچ جائے یا اور مال سے مل کر بقدر نصاب ہوں تو اب آپ پر زکوۃ واجب ہوگی چکی کی قیمت پر زکوۃ نہیں، زکوۃ صرف تین چیزوں پر ہے 1 سونا چاندی کیسے ہی ہو پہننے کے ہو یا برتنے کے یا رکھنے کے سکے ہوں 2 چرائی کے جانور 3 مال تجارت باقی چیزوں پر زکوۃ نہیں *فتاوی رضویہ باب زکوۃ* اور جس نے چکی ٹھیکے پر لی ہے اس کی آمدنی سال تمام پر بقدر نصاب ہوں یا دوسرے مال سے مل کر بقدر نصاب ہوں تو اس پر اپنے مال کی زکوۃ واجب ہوگی *واللہ اعلم و رسولہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *تاریخ 7 فروری 2021 بروز اتوار* ✍🏻

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598